مہراج گنج: جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے مجلس شوریٰ کی میٹنگ ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جامعہ کے طالب علم وسیم احمد نے تلاوتِ کلامِ پاک سے مجلس کا آغاز کیا۔ حافظ زید نے نعت پاک سے حاضرین کو مسحور کیا۔
ناظم جامعہ مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے سابقہ کاروائی کی توثیق کراتے ہوئے جامعہ کے سابق صدر الحاج ضمیر احمد صاحب مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے حاضرین سے درخواست کی جس پر متفقہ طور پر انکے لئے دعائے مغفرت کیا گیا۔ ناظم جامعہ نے صدر کے انتخاب کا ایجنڈا پیش کیا جس پر باتفاق رائے حاجی اقبال احمد صاحب کو ایک سال کے لئے صدر اور ماسٹر مستقیم مرحوم کے صاحب زادے ڈاکٹر ابرار الحق کو معاون صدر منتخب کیا گیا۔ اسی طرح آمد و خرچ کا ایجنڈا پیش ہوا جس کو باتفاق رائے منظور کیا گیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ پرائمری درجات کو مضبوط کرنے کے لئے ایک اور عصری تعلیم کے ٹیچر کے انتخاب کا فیصلہ لیا گیا جس میں باتفاق رائے مولانا نظام الدین کی تقرری کو مستقل کیاگیا۔ مولانا شبیر احمد قاسمی کی دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا۔
حاضرین میں ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی اقبال احمد، زاہد علی خان، ڈاکٹر طاہر علی، مسعود احمد، نیاز احمد، نورعالم، صدر الدین، ڈاکٹر محمد صادق، صدر عالم، چھیدی شیخ، ڈاکٹر ابرار الحق، علیم اللہ، حمید اللہ وکیل، الحاج محمد عبد اللہ، شیخ عتیق الرحمان، ڈاکٹر انور علی بیگ، ریاض احمد، مولانا امداد اللہ، ڈاکٹر اظہار الحق وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
