ظہیرآباد/کوہیر 23ڈسمبر (مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا معزالدین ترکی رح کے 766واں سہ روزہ عرس شریف کے موقع پر ،،منابن فاؤنڈشن،، چیئرمین جناب ایم اے مقیم نے درگاہ شریف حاضری و چادر گل پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے گنگا جمنی تہذیب کا مظہر ہیں۔ ہمارے ملک ہندوستان میں ایک واحد مقام اولیاء اللہ کا در ہے، یہاں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام شرکت کی حاضری دیتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ منابن فاؤنڈیشن کی جانب سے زائرین کو طعام اہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر جناب محمد شوکت علی صدر درگاہ کمیٹی، محمد شاکر علی سابق نائب صدر نشین کوہیر ۔محمد الیاس شریف کونسلر سداشیواپیٹ ۔ محمد خالد کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے