گلبرگہ۔ 4؍جنوری (راست): ذرائع کے بموجب 5؍ڈسمبر 2024-25کا ایک میلہ نہرویوواکیندر (NYK)ضلع سائنس سنٹر گلبرگہ میں سائنس میلہ کے نام سے منعقد کیاگیاتھا۔ملینیم پی یو سائنس کالج کے سید عباس حیدر ولد سید سمیع حیدرطالب علم پی یوسی سال دوم سائنس ،نے اس سائنس میلے میں انسانی جان بچانے والا بیلٹ بناکرپیش کیا تھا۔جس پر NYKاور ضلع سائنس سنٹر گلبرگہ نے انھیں انعام اول کامستحق قرار دیا۔ اور ان کے اس بیلٹ کو ریاستی سطح پر مقابلے کے لئے داونگیرے میں موقع دیاگیاہے۔ آج 4؍جنوری 2025ء کوطالب علم سید عباس حیدر داونگیرے روانہ ہونے والے تھے۔ اس وقت محب ِ اردو، حرکیاتی سماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے سید عباس حیدرکی گلپوشی کرتے ہوئے ریاستی سطح پر بھی پہلا انعام حاصل کرنے کی دعا کی اور اس طرح طالب علم کوداونگیرا روانہ کیا۔واضح رہے کہ خواجہ فریدالدین انعامدار سماجی کارکن کی پوری زندگی طلبہ وطالبات کے لئے وقف ہے۔ وہ ہردم طلبہ اور طالبات کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
