ظہیرآباد 9/جنوری (مشرقی آواز جدید): یہ خبر بڑے ہی افسوس کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ مولانا محمد ظہیر الدین نقشبندی نظامِی صاحب قبلہ، کامل جامعہ نظامیہ، امام وخطیب مکہ مسجد باد پلی جڑ چرلہ و سابق استاد دارالعلوم عربیہ كاورم پیٹ و قدیم طالب علم دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ جڑچرلہ، کا آج 9 جنوری 2025 کو انتقال ہو چکا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ان شآء اللہ نماز جنازہ آج ۸ بجے مکہ مسجد بادے پلی میں ادا کی جائیگی، نیز تدفین ابائی قبرستان چناولی میں ہوگی۔ تمام دوست احباب و رشتہ داروں سے دعائے مغفرت کی درخواست۔

مزید تفصیلات کے لئے :919502849885+ پر مولوی حافظ و قاری محمد نورالدین نقشبندی قادری (استاد دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے