ظہیرآباد 9/جنوری (مشرقی آواز جدید): جناب محمد تاج الدین تاج صدر AIMWA نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر منموہن سنگھ میناریٹیز طبقے سے تعلق رکھنے والے ملک کے واحد وزیر اعظم ہیں معمولی عہدے سے وزیر اعظم کے عہدے جلیلہ پر پہونچے ہیں۔ اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کسی سے کم نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے اپنی تعلیم کا آغاز بزریعہ اردو میڈیم کیا اور تعلیم حاصل کر کے اپنی قابلیت کو منواتے ہوۓ وزیز اعظم کےعہدے پر پہنچے۔ مینارٹیز اقوام کے لئے مرکزی حکومت میں نئی وزارت قائم کی۔ انہوں نے رنگا ناتھ مشرا کمیشن، سچر کمیشن کا قیام عمل میں لایا۔ 15 نکاتی فارمولے کے زریعے میناریٹیز کو فائدہ پہونچانے کے لئے اصطلاحات کا آغاز کیا۔

حصول اراضی کا انقلابی قانون منموہن سنگھ کے دور حکومت میں ناگزیر ہوا۔ اس درمیان ملک کی معیشت کو نئی جہت عطا کی۔ انھوں نے جواہر روزگار ضامن اسکیم کا آغاز کیا اور اس پر عمل کرکے دکھا دیا۔ جس سے زیادہ سے زیادہ دیہی لوگوں کو روزگار مہیا کیا گیا اور غربت سے نکالنے میں بہت مدد حاصل ہوئی۔ مسٹر منموہن سنگھ نے آر ٹی ای ایکٹ RTE 2005 کا نفاذ کیا جس سے عام آدمی بھی تمام محکموں میں ہورہی انتظامی پہلوؤں کو جان سکتا ہے۔ سوائے فوجی محکمہ کی کارگردگی انتظامی پہلوؤں کو نہیں جان سکتا۔ مسٹر منموہن سنگھ ایک عظیم انسان ہیں۔ جن میں انسانی ہمدردی ، غریب عوام کے لیے ہمدردی کا جزبہ تھا۔ ان کی حالات زندگی سے سبق لیتے ہوۓ اعلیٰ میعار کو پہونچنے مدد مل سکتی ہے تلنگانہ کے کانگریسی و غیر کانگریسی رہنماؤں نے اسمبلی میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو اقتصادی اصطلاحات کے معمار کے طور پر سراہنا کی۔

مسٹر منموہن سنگھ نے مرکزی محکمہ خزانہ کے مشیر، ریزرو بینک آف انڈیا کے گور نر کے طور پر 1982 تا 1985 اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ مسٹر منموہن سنگھ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر نشین مرکزی وزیر خزانہ1991 سے 1996 اور آخر کار 2004 سے 2014 وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے کر صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنا یا۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی دس سالہ دور حکومت کو ملک کی تاریخ کا سنہرہ دور قرار دیا جا سکتا ھے۔ اس دور میں ہمارا ملک ہندو ستان ایک معاشی پاور ہاؤس میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ا مسٹر منموہن سنگھ کے 33 سالہ طویل سیاسی کیریئر ان کی ایمان داری، دیانتداری، سچائیوں سے بھرا پڑا ہے۔

آخر میں جناب تاج الدین تاج صدر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ مسٹر منموہن سنگھ سابق وزیراعظم ہندوستان کو، معاشی اصطلاحات سماجی خدمات کے عوض بھارت رتن کا ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے