سہارنپور (احمد رضا) 11… جنوری: ریاست کی فعال تنظیم ملی تعلیمی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائی جا رہی "تحریک اصلاح خواتین” کے تحت  مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی میں "*اجلاس عام برائے خواتین* منعقد ہوا جس کی صدارت جامعۃ الطیبات کی ناظمہ محترمہ عائشہ صدیقہ نے کی اور سرپرستی جامعہ ہذا کی پرنسپل محترمہ کریم بانو صاحبہ نے کی جلسے کی نظامت کے فرائض جامعہ کی معلمہ عافیہ رمضانی نے بحسن خوبی انجام د ئے جلسے کا آغاز رہنما اشرف میواتی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور سعدیہ الطاف نے حمد باری تعالٰی پیش کی اور شفاء عرفان نے نعتیہ کلام پیش کیا جامعہ کی مؤقر معلمہ عادلہ راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  علم سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہماری خواتین میں اخلاص اور خوف خدا کی جھلک صاف صاف نظر آنی چاہئے آپنے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم نسواں وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے علم حاصل کئے بغیر  کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی انہوں کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر اخلاص و للہیت پیدا کریں انہوں نے کہا کہ صفحہ ہستی پر ہمیشہ تمہارا نام رہے گا لوگ مرتے ہیں اہل علم نہیں مرتے بلکہ ان کے علم سے ان کا نام زندہ رہتا ہے فرمایا علم مال سے بہتر ہے علم باقی رہ جاتا ہے جبکہ مال فنا ہو جاتا ہے جامعہ کی دورۂ حدیث کی طالبہ ظروفہ مفتی اشرف اعظمی نے اپنی تقریر میں اولاد کی تربیت میں ایک ماں کیا کردار ادا کر سکتی ہے اور اولاد کی تربیت صالح ہو تو بڑی نعمت ہے وگرنہ فتنہ اور وبال جان بن جائے گا اور خوشبو انشاد گنگوہی نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریر پیش کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے جامعہ کی معلمہ گلستہ طیبی نے نعت نبوی پیش کی آخر میں صدر جلسہ عالمہ عائشہ صدیقہ نے حدیث کے حوالے سے کہا علم حاصل کرو اس کا سیکھنا اللہ کا خوف پیدا کرتا ہے علم کا سیکھنا سکھا سکھانا بھی صدقہ ہے جلسے کا اختتام مولانا محمد یعقوب بلند شہری ناظم جامعۃ الطیبات کی اہلیہ محترمہ مسعودہ خاتون صاحبہ کی دعا پر  اختتام پز یر ہوا جلسہ گاہ میں خصوصی شرکاء میں معلمہ آصفہ عاقل ۔ دانشتا طیبی معلمہ ثوبیہ معلمہ علمہ طيبی، شارقہ سلیم،رابعہ افتخار، ثناء زاھد، ناظرین نسیم وغیرہ نے خصوصی توجہ کے ساتھ شرکت کی جلسے  کے آخر میں شریک ہونے والی تمام  مہمان خواتین کا صدر جلسہ نے شکریہ ادا کیا!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے