مولانا عبد الرحیم امینی امیر اور مولانا محمد ہاشم سلفی ناظم منتخب ہوئے۔

نوگڑھ(سدھارتھ نگر): مورخہ 12 جنوری 2025ء بروز اتوار بعد نماز ظہر جامع مسجد اہل حدیث برڈ پور میں جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڑھ کی انتخابی میٹنگ ہوئی، جس میں ضلعی جمعیت کی جانب سے مشاہد اور نگراں کی حیثیت سے مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ اور مولانا سعود اختر سلفی نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں تقریباً ستر افراد جماعت نے شرکت کی۔

میٹنگ کی صدارت مولانا عبد الرحیم امینی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد ہاشم سلفی نے نبھائی۔ میٹنگ کا آغاز حافظ عبدالحئی امام جامع مسجد برڈپور کی تلاوت کے ذریعے ہوا۔ اس کے بعد ناظم حلقہ مولانا محمد ہاشم سلفی نے اپنی گذشتہ پانچ سالہ دور نظامت کی مختصر روداد پیش کی۔ بعدہ مولانا عبد الرحیم امینی نے افراد جماعت کی کثرت تعداد کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار فرمایا اور پھر مولانا مطیع اللہ سلفی نے چند ہدایات فرمائی اور امیر کے لیے مولانا عبد الرحیم امینی کا نام پیش کیا جسے وہاں پر موجود اراکین شوریٰ نے تائید کی اور مولانا کو دوبارہ امیر چن لیا گیا۔ اس کے بعد ناظم کے انتخاب کی بات آئی تو کچھ احباب جماعت نے مولانا محمد ہاشم سلفی کا نام پیش کیا تو وہیں مولانا حمید الدین صاحب نے مولانا مطیع اللہ سلفی کا نام پیش کیا جسے مولانا عبد الرحیم امینی اور خود

مولانا مطیع اللہ سلفی نے مسترد کر دیا، پھر کچھ احباب کی جانب سے مولانا امتیاز احمد سلفی کا نام سامنے آیا اور مولانا نے اپنا تعارف پیش کیا۔ بعض اراکین نے عدم تجربہ کا اعتراض پیش کیا لیکن مشاہدین کی جانب سے دخل اندازی کی گئی کہ کوئی بھی اپنا نام پیش کر سکتا ہے۔ دو لوگوں کا نام آجانے کی وجہ سے معاملہ اختلافی ہو گیا اس کافی بحث و کرید کے بعد ووٹنگ کا فیصلہ لیا گیا جس میں مولانا محمد ہاشم سلفی کو بھاری اکثریت ملی اس لیے انھیں ناظم منتخب کیا گیا۔ اس کے بعد خازن کے لیے مولانا رفیع احمد صاحب کو چنا گیا اور محاسب کے لیے مولانا ظفر الدین سلفی کا انتخاب عمل میں آیا۔ دیگر ذمہ داران کی تفصیل کچھ اس طرح ہے :

سرپرست : مولانا مطیع اللہ سلفی

امیر : مولانا عبد الرحیم امینی

نائب امیر : مولانا محمد الیاس سلفی

ناظم : مولانا محمد ہاشم سلفی

نائب ناظم : مولانا غیاث الدین سلفی

خازن : مولانا رفیع احمد ندوی

محاسب : مولانا ظفر الدین سلفی

جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڑھ کی اس انتخابی میٹنگ میں مولانا اعجاز احمد سنابلی، مولانا رضوان اللہ فیضی، مولانا حمید الدین یوسفی، مولانا عزیررشید، مولانا افتخار احمد سلفی، مولانا سرفراز احمد سراجی، مولانا شکیل احمد رؤفی، مولانا محمد صاحب، جناب ارشاد احمد صاحب ،مولانا عبدالمعبود سلفی جناب زاہد حسین وغیرہم کے علاوہ دیگر معززین حلقہ بھی تشریف لائے اور اپنے گراں قدر اور مفید مشوروں سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے