فزکس میں گولڈ میڈل لینے والی یادگیر کی پہلی مسلم طالبہ خدیجہ الکبری کے تاثرات
یادگیر : 14-جنوری(ساجد حیات): کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ گریجویشن امتحانات میں لینگری کونپا ویمنس ڈگری کالج یادگیر کے طالبہ خدیجہ الکبری نے بی یس سی فائنل ائیرمیں نمایاں کامیابی کے ساتھ فیزکس میں سب سےزیادہ نمبرات حاصل کرتےہوئےگولڈ میڈل حاصل کرکےاپنے والدین،کالج، شہراور ضلع کا نام روشن کیا ہے، ایوارڈ کی تقریب بیجاپور میں کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی کے سہولویں کانووکیشن میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت کرناٹک اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر تلسی مالا نے کی، اور اکیڈیمک سکریٹری سوم شیکھر اور امتحانی سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر نےگولڈ میڈل پیش کیا۔
ملت کا نام روشن کرنے والی طالبہ خدیجہ الکبری بنت عبدالملک فیصل بچپن سے ہی ذہین نشین طالبہ رہی ہیں، ان کی ابتدائی تعلیم اقراء پبلک اسکول یادگیر سے ہوئی اور یہیں سے انہوں نے دسویں جماعت اچھے نمبرات سے پاس ہوکر اسکول میں تھرڈ رینک حاصل کیا، اور پھر پی یوسی کی دو سال پڑھائی شیادری کا لج یادگیر سے کی اور فرسٹ کلاس میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ایک خاص ملاقات میں بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی درس تدریس میں دلچسپی رہی رہے، اور وہ آگے پی ہچ ڈی کر کے اس پیشہ سے جڑکر پروفیسر بنناچاہتی ہیں، فیزکس اورحساب اسکے پسندیدہ مضامین ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتی ہوں اور اپنے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی رہبری اور ہمنائی سے یہ کامیابی ملی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علم ہر انسان کیلئے ضروری ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اور بلخصوص تعلیم و ترقی میں لڑکیوں کیلئے پردہ ہرگز روکاٹ نہیں ہے، سخت محنت، سچی لگن ، اونچے عزائم ہوتو اپنی منزل کوحاصل کیاجاسکتا ہے، بی ایس سی فرسٹ سمسٹر میں جب انہوں نے صد فیصد نمبرات حاصل کئے تھے۔
اس وقت کالج کے پرنسپال نے کہا تھا کہ نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ یقیناً مستقبل میں گولڈ میڈل حاصل کریں گیں، اور یہیں سے میں نے اپنے عزائم کے ساتھ تعلیمی سفر کو جاری رکھتےہوئےفیز کس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، موجودہ دور میں جہاں ہر طالب علم کی پہلی پسند میڈیکل اور انجینیرنگ فیلڈ ہوتی ہے وہیں خدیجہ الکبری نے تدریسی شعبہ کواپنا مستقبل بناکر پروفیسر یا لیکچرار بن کر نونہالوں کو پڑھا کر انہیں ڈاکٹرس اورانجینیرنگ بنانے کا عزم رکھتی ہیں، اور فی الحال انہیں بی ایڈ میں داخلہ مل چکا ہے، اور اس کے علاوہ آئیڈیل گلوبل اسکول یادگیر میں جزوی وقت کیلئے بطور معلمہ خدمات انجام دے رہے ہیں، ملت کی اس دختر نے گریجویشن سے فیزکس جیسے ہارڈ سبجیکٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے ایسا کرنے والے یادگیر کی پہلی مسلم طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
