مہراج گنج: الحمدللہ مدرسہ عربیہ اسلامیہ مطلع العلوم اودت پور نعمت پور مہراج گنج میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جشن یوم جمہوریہ کی تقریب منائی گئی۔
جناب پرمانند جی کے ہاتھوں سے پرچم کشائی ہوئی اور طلبہ و طالبات نے اپنے وطن ہندوستان پر نظمیں پیش کیں اور اخیر میں ادارے کے مہتمم مولانا نثار احمد قاسمی دامت برکاتہم نے طلبہ و طالبات اور گاؤں سے آئے ہوئے لوگوں سے خصوصی خطاب فرمایا۔ حضرت مولانا نے اپنے خطاب میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کا ذکر کیا اور ساتھ ساتھ گاؤں سے آئے ہوئے لوگوں سے اس بات کی گزارش کی کہ اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیم ضرور دلائیں۔ الحمدللہ ہمارے مدرسہ کے اندر دینی و عصری دونوں تعلیم کا انظمام ہے۔
اور اس بات کی بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمارے بچے تعلیم یافتہ رہیں گے تو انہیں یہ معلوم ہوگا کہ ہمارے اسلاف نے ملک کے لیے کیا کیا قربانیاں پیش کیں؟ ہیں اس لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ مجلس کے اندر عتیق احمد ثاقبی اور ماسٹر عثمان صاحب اور ماسٹر کیلاش ناتھ جی اور دیگر علاقہ سے آئے ہوئے لوگ موجود رہے۔
