ظہیرآباد/کوہیر : 31 (مشرقی آواز جدید): کوہیر مستقر میں واقع HP یونک فلنگ اسٹیشن اور MNA میڈیکیر ہاسپٹل حیدرآباد کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ رکھا گیا جو صبح 9:00 بجے تا شام 4:00 بجے تک جاری رہا جس میں بلا مذہب و ملّت کے لوگوں نے اس مفت میڈیکل کیمپ میں شرکت کرتے ہوے سینکڑوں کی تعداد میں استفادہ حاصل کیا۔ اور اس میڈیکل کیمپ میں بحیثیتِ ڈاکٹر محمد شعیب ایم بی بی ایس، ڈاکٹر محمد عمران ایم بی بی ایس، محمّد عبید فارماسسٹ، محمّد سہیل فارماسسٹ، افسہ صدف میڈیکل آفیسر، نرسنگ اسٹاف محمّد ندیم، پراشانتی، سنتوش کمار شرکت کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس سے خدمات حاصل کے گئے اس موقع پر HP پیٹرول پمپ منیجر محمّد امتیاز، محمّد فضل، استفادہ کنندگان سے اظہار تشکر کیا ۔۔۔
