سعادت گنج، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): ودھان سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی پوری طاقت کے ساتھ اس بار ایلکشن میں کودنے کے موڈ میں ہے اس کو دیکھتے ہوۓ ضلع سمیت ودھان سبھا سطح پر عہدہ دینا شروع کر دیا ہے وہی ودھان سبھا رام نگر 267 سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے رام نگر ودھان سبھا صدر محمد شکیل کی جانب سے حافظ عطاء الرحمن انصاری کو رام نگر شوشل میڈیا انچارج بنایا گیا۔ جس سے پارٹی کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے صحافیوں سے بات چیت کے دوران حافظ عطاء الرحمن انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی جانب سے جو بھی ذمہ داری ہم کو دی گئی ہے اس پر ہم اپنی محنت اور لگن سے ہر ممکن کوشش کرینگے.
آگے مزید بتایا کہ نومنتخب ضلع صدر علی احمد ودھان سبھا صدر محمد شکیل کے حکم کے مطابق پارٹی کے کام کو انجام دیں گے اور بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کے ہاتھوں کو مضبوط اور کامیاب بنانے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی اس وقت مسلمانوں اور دلتوں کی سب سے مضبوط آواز بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب ہے ہمارے ہر مسئلے پر بیباکی سے اپنی بات کہتے ہیں، پارلیمنٹ سے لیکر سڑک تک آواز اٹھاتے ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان موجودر ہے۔
