مہنداول، سنت کبیرنگر: مہنداول حلقہ کے تحت موضع امتھری میں واقع مدرسہ عین العلوم امتھری میں جلسہ دستار بندی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ رفیع اللہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، بارگاہ رسالت میں حمد و منقبت کا نذرانہ قاری فخر الاسلام نے پیش کیا۔
اس موقع پر تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کرنے والے محمد رضوان ولد عبدالقیوم، فیاض احمد ولد علی حسین، محمد ارباز ولد ریاض الدین، شہزاد احمد ولد ریاض الدین،امیر اللہ ولد مرحوم سمیع اللہ، محمد ناطق ولد الطاف حسین،لطیف الرحمٰن ولد جلال الدین، ارمان احمد ولد شرافت حسین، رضوان احمد ولد جمیل احمد، رفیق اللہ ولد ولی اللہ وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔حفاظ طلبہ کو ایک جوڑی کپڑا،ایک بیگ ،قرآن نسخہ ،ڈنر سیٹ اور گھڑی دے کر اعزاز بخشا گیا،اور سرکردہ لوگوں نے پھولوں کا ہار پہنا بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مفتی مسعود احمد قاسمی نے کہا کہ قرآن رہتی دنیا کے لیے سراپا ہدایت ہے،قرآن پر عمل کرنے سے ہی خیرالقرون اور ہمارے اسلاف پوری دنیا میں معزز تھے۔قرآن کا سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں قرآن کے بے شمار و لاتعداد حفاظ ہیں۔مولانا وصی اللہ قاسمی نے موجودہ حالات پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دین بیزاری کی وجہ سے مسلمان ہر شعبہ میں پستی و ذلت کے شکار ہیں۔
صدارت مولانا سید علی قاسمی نے انجام دیا، نظامت مولانا حفیظ الرحمن قاسمی نے انجام دیا، سرپرستی حاجی یونس چودھری نے کی،اخیر میں مدرسہ ھذا کے صدر مولانا شفیع اللہ قاسمی نے سبھی حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر عنایت اللہ، حاجی الیاس، قاری زبیر احمد، مولانا بلال قاسمی، کلیم اللہ، حافظ صلاح الدین، مولانا ندیم اختر قاسمی، حافظ عتیق الرحمن، ماسٹر زعیم الحق، ماسٹر خوشحال، انظر بھائی، فیاض احمد سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود رہیں۔
