پرویز یعقوب مدنی

خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

سعودی عرب نے ہمیشہ پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ عموما اور مسلم برادری کے ساتھ خصوصا ہمدردی، بھائی چارہ، غمگساری اور تعاون کا ثبوت دیا ہے ہر گام لوگوں کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے جس کی ایک عظیم، روشن اور فقید المثال تاریخ ہے رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں ۱۰۲/ ممالک میں ۷۰۰/ٹن کھجور کی تقسیم کے اعلان سے پوری مسلم برادری میں خوشی کی لہر ہے۔ اور اس عظیم اور بہترین عمل پر سعودی عرب کے باعزم حکمراں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، اور آپ کے سچے اور مخلص جانشین ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت دلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کار خیر سے ضرورت مندوں اور محتاج و پریشان حال انسانوں کی ضروریات کی تکمیل ہوگی۔ سعودی عرب کی بہترین قیادت اور پریشاں حال انسانوں کی امداد و اعانت کا پتہ چلتا ہے۔ پہر بھی بعض وہ لوگ جنہیں دین اور دینی مسائل کا مکمل علم نہیں ہے سعودی اور اس کے باشندوں پر چھینٹے کستے ہیں۔ کاش مخالفین قریب سے سعودی عرب اور اس کی مثالی قیادت کو دیکھنے کی فکر کرتے تاکہ حق و باطل میں تمیز ہوسکے۔

اللہ رب العالمین مملکت توحید کو تمام تر ترقیوں سے نوازے۔ ان کے اس عظیم کارنامے کو شرف قبولیت بخشے اور آئندہ بھی مملکت سعودی عرب کے حکمرانوں کو ایسے اعمال کی انجام دہی کی مزید توفیق دے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے