مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی
__________________
مملکت توحید سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کی اسلامی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے، کوئی میدان نہیں ہے جس میں ان کی نمایاں خدمات نہ ہوں۔
ان کے دور اقتدار میں روشن ترین اور اہم خدمت یہ ہے کہ متعدد سالوں سے دنیا کی ایک ہزار شخصیات شاہ سلمان حفظہ اللہ کی خصوصی خرچ پر ماہ رمضان المبارک میں ادائیگی مناسک عمرہ سے مشرف ہوتے ہیں۔
اس طرح کی جود و سخا کے مظاہر اور مثالیں اور بھی ہیں۔
رمضان المبارک 1446ہجری میں ہند و نیپال کی متعدد شخصیات ضیوف خادم الحرمين الشريفين کی حیثیت سے عمرہ ادا کریں گے۔
اللہ تعالی سب کی عبادتوں کو قبول فرمائےاور شاہ موصوف اور ان کی حکومت کے جملہ اعیان اور وزراء وغیرہم کو جزائے خیر عطا فرمائے اور عظیم ترین مملکت توحید کو شاد و آباد رکھے اور حاسدوں کے حسد اور اعداء کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔
ہم صمیم قلب سے خادم الحرمین الشریفین کے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالی انہیں مزید خدمات جلیلہ سر انجام دینےکی توفیق عنایت فرمائے اور انھیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔

