مہراج گنج 25/فروری (نمائندہ): انجمن تحفظ سنت مہراج گنج کی جانب سے شہر مہراج گنج کے مشہور و معروف موضع گبڑوا کے مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم اے پی جے عبد الکلام نگر میں علماء وائمہ کی دوسری سالانہ تربیتی نشست کا انعقاد 22/فروری صبح 10/سے کیا گیا ۔

اس تربیتی نشست کی افتتاح محمد احمد سلمہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت مولوی ارشاد احمد سلمہ کے حصے میں آئی ۔نظامت کے فرائض مولانا اشفاق اللہ خان ندوی نے بخوبی ادا کیا ۔

سب سے پہلے انجمن تحفظ سنت مہراج گنج کا تعارف اور عزائم ومنصوبے حضرت مولانا سعید احمد قاسمی مدظلہ نے بیان فرمایا ۔اس کے بعد مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد صہیب صاحب قاسمی نے علماء دین متین کے فرائض اور ان کے ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا کہ "علماء کرام کا کام ہے کہ کسی کی لعنت ملامت کی پرواہ کیے بغیر دین اسلام کی تعلیم وتبلیغ کرتے رہیں ،دین میں غلو کرنے والوں کی نشان دہی اور تحریف و تخریب کرنے والوں سے عوام کو آگاہ کرتے رہنا چاہیے یہی مطلب ہے "انما العلماء ورثۃ الانبیاء” کا۔ علماء کرام دین کی صحیح تصویر پیش کریں جس طرح افراط و تفریط سے پاک صاف دین انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی امت کے سامنے پیش کیا تھا۔اس کی حفاظت ،صیانت علماء کی ذمہ داری ہے ۔”

اس تربیتی نشست میں ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دس منٹ کا وقفہ رکھا گیا تھا وقفے کے بعد نعت بنی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے دوبارہ پروگرام شروع ہوا نعت نبی پیش کرنے کا موقع حافظ سعید احمد صاحب کے ہاتھ لگا جنھوں نے دل کش اور مترنم آواز سے نعت رسول کی خوشبو سے تربیتی نشست کو معطر کیا،مہمان خصوصی مولانا مسعود احمد قاسمی صدر انجمن تحفظ سنت ضلع سنت کبیر نگر نے علماء وائمہ سے گزارش کی کہ وہ اپنے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر تفسیر قرآن کے حلقے لگائیں ۔ محلہ وار خواتین کے اصلاحی بیانات کرائیں اور لوگوں کے درمیان ان کے اچھے اور برے وقت میں حاضر رہیں ۔

مولانا ابن الحسن قاسمی مدظلہ نے انجمن تحفظ سنت کی مختصر کارکردگی کو سامعین کے سامنے پیش کیا اور ان سے بہتر کارکردگی کے لیے دعا کی درخواست کی ۔

مولانا اقرار احمد قاسمی مہتمم جامعہ حسینہ دھنہاں بیجولی مہراج گنج کی پُرسوز دعا پر اس تربیتی نشست کا اختتام 2/بجے دن میں ہوا۔

اس ترتیبی نشست کو کامیاب بنانے میں اہم کردار رہا مولانا رئیس احمد قاسمی ، مولانا سراج احمد قاسمی مینیجر عطاء ایجوکیشنل ٹرسٹ مہراج گنج مولانا شفیق الدین قاسمی ،مولانا امام الدین قاسمی ،مولانا ظہیر الدین ندوی ،مولانا آصف،مولانا حکیم اللہ ندوی ،اور مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم کے ذمہ داران ڈاکٹر عتیق اللہ، نور الحسن بھائی وغیرہ کا جن کے تعاون سے یہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے