ظہیرآباد غوری کامپلیکس میں رمضان کاپیغام امیر مقامی محمد ناظم الدين غوری کا خطاب
ظہیرآباد 9/ مارچ (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد اسلامک سنٹر ڈویژن کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام رمضان کا پیغام "کل شام غوری کامپلیکس، ظہیر آباد پر منعقد ہوا جس کی صدارت محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی نے کی اس موقع پر انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ رمضان ہم پر سایہ فگن ہوا ہے جو ہمارے لئےنیکیوں کا موسم بہار ہے ایمان و احتساب کے ساتھ اسکی بھر پور قدردانی کرنی ہے کیونکہ اللہ نے روزہ دار کو خود بدلہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ہمیں نیکیوں میں سبقت لے جانا ہے۔ صحابہ کے جوش وجذبے کی طرح کوشش کرنا ہے جملہ فرائض کی تکمیل کرنی ہے ۔ اس مہینہ میں راہ ہدایت کی کتاب قرآن کا نزول ہوا جس نے اپنی ہدایت کے ذریعہ خیر امت کا درجہ عطا کیا اور وارث انبیاء بنایا ۔ قرآن مومنین کے لیے شفاء اور ظالمین کے لیئے خسارہ ہے ہم کو اس مہینہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے قرآن کا مطلوبہ انسان بننا ہے قرآن سے اپنے رشتہ کو مضبوط کریں قرآن کے حقوق بتلاتے ہوئے قرآن کو سمجھنے اوراس کے نفاذ کی کوشش جاری رکھیں اس جلسہ میں بطور مہمانان خصوصی محمد قیصر غوری معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ تقوی پیدا کرتا ہے جسمانی نفسیاتی اور روحانی تبدیلی چاہتا ہے انہوں نے دو ٹوک کہا کہ روزہ دار اپنے پیٹ کو ڈسٹ بین نہ بنائیں جسم کو کمزور اور روح کو مضبوط بنائیں مومنانہ کردار کے ساتھ دعوت دین اور اسلام کی آبیاری کی کوشش کریں۔
جلسہ کا آغاز برادر محمدریحان کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد محمد معین الدین مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلسہ کی غرض وغایت پیش کی محمد عبدالمجید صدر مدرس عوامی اسکول نے نظامت کی جبکہ سیکریٹری ڈویژن سید امتیاز نے اظہار تشکرپیش کیا۔اس موقع پر معززین شہرو نوجوانوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی بعد ازاں دعوت افطار وطعام کا سعادت شریف نعیم غوری اسلم خان محمد شاہد حسن الدین محمد نقیب ودیگر نے بہترین انتظامات کئے۔۔۔
