مولانا کی تحقیق کے مطابق: انڈیا، برما، بنگلہ دیش، نیپال، پشاور، ایران اور افغانستان میں عید الفطر 31/مارچ سوموار کو منائی جائے گی۔
نیپال (26/مارچ/انوارالحق قاسمی): ماہ رمضان المبارک اور عیدین کے حسین مواقع پر رؤیت ہلال کے سلسلے میں متعدد مسالک کے علماء ومشائخ کے مابین کافی ہنگامہ آرائیاں ہوتی رہی ہیں،جو تقریباً اب ماہرِ فلکیات حضرت مولانا محمد ثمیر الدین صاحب قاسمی کی زبردست تحقیقات کے ذریعہ ختم ہوتی سی نظر آرہی ہے۔ گزشتہ قریب کے چند سالوں سے عموماً یہی دیکھا گیا ہے کہ چاند کے سلسلے میں حضرت ماہر فلکیات کی پیشین گوئیاں صحیح اور درست ثابت ہوئی ہیں۔ اس لیے اب جب بھی ماہ رمضان المبارک یا عیدین کے حسین لمحات قریب آتے ہیں،تو سبھوں کی آخری نظریں ماہرِ فلکیات مولانا محمد ثمیر الدین صاحب قاسمی کی تحقیق پر جاکر ٹک جاتی ہیں اور پھر چاند کے سلسلے میں حضرت ماہر فلکیات کی جو تحقیق ہوتی ہے،اسی کے مطابق لوگ اپنے گھروں کے لیے سفر کی تیاریاں کرتے ہیں۔
چناں چہ حسبِ روایات اس دفع بھی دہلی کے ایک عالم دین حضرت مولانا عامر ظفر صاحب نے ماہر فلکیات حضرت مولانا محمد ثمیر الدین صاحب قاسمی سے انڈیا میں عید الفطر کے چاند کی صورت حال دریافت کی ،تو حضرت نے جواباً عرض فریا کہ ‘ تیس مارچ (2025ء) بروز اتوار انڈیا میں چاند کی اونچائی ہے چودہ ڈگری، برما میں بارہ ڈگری، بنگلہ دیش میں تیرہ ڈگری، نیپال میں تیرہ ڈگری، کراچی میں چودہ ڈگری، پشاور میں چودہ ڈگری، ایران میں پندرہ ڈگری، افغانستان میں چودہ ڈگری اور چاند دس ڈگری میں نظر آتا ہے، نو ڈگری میں دوربین سےبھی مشکل سے نظر آتا ہے اور متذکرہ مقامات میں، تو دس ڈگری سے اونچا ہے: یعنی بارہ ڈگری سے زیادہ اونچائی پر ہے؛ اس لیے ان مقامات میں تیس مارچ (2025ء) کو عید الفطر کا چاند نظر آئے گا، البتہ چاند کچھ چھوٹا اور باریک ہوگا، جس کی عمر ہے وہاں چھبیس گھنٹے اور پچیس منٹ ؛اس لیے اگر کوئی چاند کی رؤیت کی شہادت اور گواہی دے ،تو پھر آپ حضرات اسے قبول کرلیں اور ایکتس (31) مارچ (2025ء) سوموار کو عید الفطر منائیں!۔
