ظہیرآباد 25/اپریل(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں آج منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ذاکر حسین صاحب کے ہاتھوں،، سمر کلاسیس،،  کا افتتاح عمل میں آیا۔تفصیلات کے بموجب مسٹر ذاکر حسین صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بچے 6تا14 سال کے ہیں خواہ وہ سرکاری اسکول میں پڑھتے ھوں یا خانگی اسکول تمام بچے اس سمر کیمپ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں مزید انہوں یہ بھی کہاکہ سمر کلاسیس میں تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل چیزیں جیسے مہندی ڈیزائن، ڈرائینگ، ڈینٹنگ، بھی سکھایا جائے گا۔لھذا سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو گرمائی تعطیلات میں چلائے جارہے سمر کلاسیس میں شریک کرائیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے