ظہیر آباد 26/اپریل(مشرقی آواز جدید): ڈاکٹر محمداسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے پریس نوٹ کے بموجب کالج میں لکش (LAKSH) فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک میگا جاب میلہ29 اپریل بروز منگل صبح00 10- بجے کالج میں منعقد ہوگا اس جاب میلہ میں ایم آر ایف متھوٹ فائنانس ایم ایس این لیابرٹریز ٹیم لیز پے ٹی ایم کے بہ شمول کئی بڑی کمپینیوں کے ایچ آر مینیجر اہل نوجوانوں کے انٹرویو لے کر انہیں پانچ سو سے زائد پرکشش ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس جاب میلے میں ایس ایس سی، انٹر، اور ڈگری کامیاب امیدوار یا ڈگری کرنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔
حصہ لینے والے نوجوان اپنے ساتھ اپنے بائیوڈاٹا تعلیمی اسنادات کی نقول اور پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ رکھیں۔ جاب میلہ میں رجسٹریشن کے لیے کیو آر کوڈ طلباء گروپوں میں فراہم کیا جارہا ہے۔ اس جاب میلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے طلباء کے علاوہ ظہیر آباد، سنگاریڈی، کوہیر، نارائن کھیڑ، سداسیوپیٹ، اور دیگر مقامات کے طلباء شرکت کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے طلباء 9959845076 سمن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی اور کالج کے کیریر گائڈنس سیل اساتذہ نے بیروزگار نوجوانوں سے اس جاب میلے سے بھر پور استفادے کی خواہش کی ہے۔۔۔۔

