ہمناآباد ( محمد جاوید احمد): 26 اپریل   آج بروز ہفتہ خان برادرس ایجوکیشنل ٹرسٹ موضع راجیشورتعلقہ بسوا کلیان کے لیلین پبلک اسکول ، پی یو کالج وڈگری کالج انتظامیہ کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی مفت ختنہ کیمپ کا  کامیاب انعقاد عمل  میں آیا جس کا آغاز مولانا مفتی ساجدالرحمن قاسمی کی دعائے خیر سے ہوا اس کار خیر میں ختنہ کے ماہر ڈاکٹر احمد صاحب بھالکی کی خدمات حاصل رہی ہیں اس کیمپ میں جملہ ،60 بچوں کی ختنہ کی گئ اس کے ساتھ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئ اور بچوں کی صحت پر مبنی مفید مشوروں سے نوازا گیا۔

اس موقع پر نا ئب صدر ادارہ نجیب خان، خازن نصراللہ خان ، سکریٹری نور خان، ظفراللہ خان ، صدر  معلم ماجد خادم ، ضیاءالدین، عبالحمید خان، حافظ عبدالرحمن ، حافظ  محمد اظہر الدین ، حافظ عبدالعظیم، محمد حامد سیاسی قائد، سید یاسین علی شعبہ اکاونٹس کے علاوہ دیگر اسٹاف ممبرس موجود تھے واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے ادبی، مزہبی و سماجی سر گرمیاں مسلسل جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے