بسوا کلیان: (نامہ نگار): مُحمّد مستان خان مینیجر کی اطلاع کے مطابق, مسلم بیت المال بسواکلیان 33 سالوں سے خدمت خلق کے کام بخوبی انجام دیتا آرہا ہے۔ الحمد اللہ, ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم بیت المال کی جانب سے مفت ختنہ کیمپ بتاریخ 04 مئی 2025 ء بروز اتوار بوقت صبح 9:00 بجے بمقام: مدینہ پبلک اسکول، طریقت منزل، چھلہ گلی، بسواکلیان میں منعقد کیا گیا ہے اس کیمپ میں ڈاکٹر عبدالکریم صاحب بھالکیکر کی نگرانی میں، ڈاکٹر محمد شفیق الدین صاحب بهالکیکرکے علاوہ اُن کی ٹیم کے افراد یہ خدمات انجام دیں گے۔ جدید و عصری طریقے سے سنت ابراہیمی کو انجام دیا جائے گا۔
لہذا آپ اپنے بچوں کے نام بوقت بعد نما زعصر تا مغرب۔ مستان خان منیجر مسلم بیت المال،کو توال گلی بسواکلیان کے پاس درج کروائیں۔
واضح رہے کہ مسلم بیت المال ٹیلرنگ و کمپیوٹر سنٹر (برائے اناث ) میں داخلوں کا آغا ز ہو چکا ہے۔ لہذا آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے قریبی رشتےدار اور محلے کے مستحق لڑکیوں کو داخلہ دلوا کر تعاون کریں, صدر, نائب صدور, سیکریٹری, جوائنٹ سیکریٹری, خازن, اور سرپرست حضرات مسلم بیت المال بسوا کلیان نے درمندانہ اپیل کی ہے کہ ہمیشہ عوام الناس میں خدمت خلق کے لیۓ مسلم بیت المال بسوا کلیان کا تعاون کیجیئے اور ساتھ دیجئے۔

