کلبرگی 29 / اپریل 2025 (ڈاكٹر ماجد داغی): گلبرگہ شہر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی منظم کی گئی، حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز اور چیئرمین وقف بورڈ کرناٹک اسٹیٹ، حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جُنیدی صاحب سجادہ شیخِ دکن، اور محترمہ کنیز فاطمہ قمرالاسلام رکن اسمبلی گلبرگہ شمال و صدر نشین کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ بنگلور کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ احتجاجی ریلی نگریشور اسکول نہرو گنج سے شروع ہوکر، بمبو بازار، ہمناآباد بیس ، کرانہ بازار اور سپرمارکیٹ سے گزرتے ہوئے جگت سرکل پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس ریلی میں ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی صاحب، سید عقیب حسینی صاحب، جناب نظر محمد بابا خان صاحب ، جناب محمد اصغر چلبُل سابق چیئرمین کوڈا، جناب خسرو جاگیردار کارپوریٹر، جناب شریف مظہری صاحب، ایڈووکیٹ وہاج بابا، مظہر عالم خان چیئرمین کوڈا، جناب احمر الاسلام، جناب فراز الاسلام، جناب عارف خان، علمائے کرام، مشائخین، تاجروں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 سے متعلق مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے، بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے