بارہ بنکی، (ابوشحمہ انصاری): ادبی سماجی اور ملی تنظیم کاروان اِنسانیت جہاں ایک جانب فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہے وہیں تنظیم تعلیمی شعبہ میں بہتر پوزیشن لانے والے ہونہار بچوں کو انعامات سے بھی نوازتی ہے۔
اسی کڑی میں تنظیم کے صدر طارق جیلانی اور اُن کی ٹیم نے کاروان اِنسانیت کے فعال رکن عبید اشہد کے فرزند اقدس عبید نے ہائی اسکول اور حاجی زاہد کے فرزند عمر زاہد نے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبرات سے پاس ہونے پر شنگریلا فیملی ریسٹورینٹ میں اعزاز اور انعامات سے نوازا اور اُن کے تابناک مستقبل کی دعا کی۔اس موقع پر طارق جیلانی نے بچوں کی بہتر تربیت کے لئے اُن کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچوں کے آگے اور محنت کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر شعیب انور ،فیض خمار ،مستحسن جمی ،جّاوید ثمر ،سبھا سد محمد فیصل،سابق کیبنٹ منسٹر اروند کمار سنگھ کے نمائندے حشمت علی گڈو،ساجد خان،ویس سلمانی ،حسرت علی۔محمد عظیم پپو شہاب بھای ایڈوکیٹ۔نے بھی دعاؤں اور تحائف سے نوازا۔
