بیدر۔ 2؍مئی (پریس نوٹ): کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا) کرناٹک کے تمام اضلاع کے ریاستی اراکین ، عہدیداران ، ضلع کے ذمہ داران پر مشتمل صوبائی جنرل باڈی اجلاس کا کرناٹک کے ہبلی شہرمیں جناب امان اللہ نظامی بیلگام کی تلاوت کلام ِ پاک اورجناب معین الدین شرہٹی صدر صوبائی کراٹا کی زیرصدارت انعقاد عمل میں آیا۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے جناب بسواراج گریکار ، صدر آل انڈیا ٹیچرس فیڈریشن ، وسابق صدر KSPTAبنگلورو ، جناب شیخ فیاض الدین سابق صدر صوبائی کراٹا ودیگر کی شرکت رہی۔ بیدر سے جناب مرزا انصاراللہ بیگ نائب صدر ریاستی کراٹا وصدر ضلع بیدر کی قیادت میںجناب محمد شہاب الدین سکریڑی کراٹا، جناب محمد سعید الدین خازن ، جناب مظہرمیاںرکن عاملہ اور جناب محمدمحسن رکن عاملہ پر مشتمل 5؍رکنی وفدصوبائی جنرل باڈی اجلاس میں شریک رہا۔ اس موقع پر تنظیم کو کارکردبنانے اور ارد وٹیچرس اور مدارس کے مسائل کے حل کے لئے شرکاء نے اپنے اپنے مفید مشورے دئے۔ اور مطالبہ کیاکہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کو حکومت سے مسلمہ حیثیت دِلانے کے لئے بھرپورکوشش کی جائے۔ اس جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب بسواراج گریکار ، صدر آل انڈیا ٹیچرس فیڈریشن ، وسابق صدر KSPTAبنگلورونے کہاکہ اردو اساتذہ کی تنظیم کو بھرپور تعاون دیاجائے گا اور حکومت سے مسلمہ حیثیت دلانے کے لئے بھی ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جناب شیخ فیاض سابق صدر صوبائی کراٹانے تنظیم کو مضبوط کرنے اور معین الدین شرہٹی کی بطورِ صدر خدمات کو سراہا۔جناب خورشید کلیگار ریاستی رکن عاملہ نے پروجیکٹر کے ذریعہ سال 2023تا2025کے دوران کراٹا کی جانب سے کئے گئے کام اور کارناموں کو بتلایاجسے کافی پسند کیاگیا۔ اس موقع پر 25اضلاع کے صدوروسکریڑی نے اپنے اپنے ضلع کے مسائل بھی پیش کئے ۔ جناب معین الدین شرہٹی نے صدارتی خطاب میں اس بات کایقین دلایاکہ آنے والے دِنوں میں ریاست کا دورہ کرکے کراٹا کو مضبوط ومنظم کیاجائے گا۔اردو اسکولوں میں طلبہ کے داخلے کی ہرممکن کوشش کے ذریعہ اردو اسکولوں کوقائم ودائم رکھنے کی کوشش کریں ۔ یہ عزم اوریہ کام ہماری بقا کا ضامن ہوگا۔ جنرل باڈی اجلاس میں تمام ایگزیکٹیوباڈی کے عہدیداران اور اراکین میں سند تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے اردو ٹیچرس جناب شہاب الدین بیدر اور جناب محمد شاکر داونگیرے کو تہنیت پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض جناب بشیرالدین بلاری نے بخوبی نبھائے۔ جناب مرزا انصاراللہ بیگ ریاستی نائب صدر نے تمام مہمانوں اور مدرسین کا استقبال کیا۔ جناب محمد گلاب شاہ نائب صدر کراٹا کرناٹک کے اظہار تشکر پر جنرل باڈی اجلاس اپنے اختتام کوپہنچا۔ 150سے زائد ٹیچرس اس اجلاس میں شریک رہے۔جناب ہارون رشید ریاستی خازن نے صوبائی اجلاس کو کامیاب کروانے میں اہم رول اداکیا۔ جبکہ جناب محمد نظام الدین سکریڑی نے رپورٹ پیش کی ۔ فاروق اَکّی ، اور مشتاق داونگیرے کے ساتھ انتظامی امور کی دیکھ بھال کی۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جناب مرزا انصاراللہ بیگ نے دی ہے۔
