ظہیرآباد ۔2/مئی (مشرقی آواز جدید): جناب محمد معین الدین آئیٹا تلنگانہ پریس سیکرٹری نے اپنے ایک پریس نو ٹ میں بتایا کہ سابقہ پی آر ٹی یو صدر و نو منتخب ایم ایل سی جناب سری پال ریڈی کے دفتر حیدرآباد پہنچ کر موصوف کے Teacher’s MLC منتخب ہونے پر AIITA TELANGANA کی جانب سے مبارک باداور تہنیت پیش کی گئی اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کئے جانے والے Pre primary schools ( آنگن واڑی مدارس) میں اردو میڈیم مدارس قائم کرنے اور ٹیچرس کے تقررات کے لیے بھی نمائندگی کی گئی ۔ جس پر MLC نے یقین دلایا کہ وہ ضرور اس کام کو انجام دینگے ۔ اس موقع آئیٹا تلنگانہ کے صدر جناب میر ممتاز علی سکریٹری آئیٹا جناب عبدالمجیب ریاستی کنوینر ESSC جناب سید اصغر جناب محمد فیاض نائب صدر آئیٹا ضلع حیدرآباد اور جناب محمد شفیع ودیگر موجود تھےاس موقع پر PRTU ( Progressive Recognised Teachers Union Telangana) کے صدر و سکریٹری کوبھی شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔۔۔۔
