6 سے زائد طلباء نے سائنس، کنڑا، ہندی اور اردو میں 100% نشانات حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا

بیدر۔ 2؍ مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): یس یس ایل سی کرناٹک بورڈ امتحانات 2025ء؁ کے نتائج آج جاری کیے گئے ۔ الحمد للہ طلباء اویس احمد ولد وجیہ الدین 97.12% سے پہلا مقام ، نائلہ اریب بنت محمد شفیع الدین 94.72%سے دوسرا مقام اور ماریہ ماہین بنت محمد شریف 94.08% سے ہائی اسکول میں تیسرا مقام حاصل کیا ۔ جملہ 90% سے زائد نشانات حاصل کر کے A+گریڈ سے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 7طلباء ہیں ۔ جبکہ 80% تا 89%   A-گریڈ سے ڈسٹنکشن حاصل کرنے والے 23طلباء ہیں اسی طرح 70% تا  79%   B+گریڈ حاصل کرنے والے 19 طلباء ہیں۔ 60%   تا  69%    B- گریڈ حاصل کرنے والے 10 طلباء اور C+ سے کامیاب ہونے والے 14طلباء ہیں ۔6سے زائد طلباء نے 100/100 سائنس، کنڑا، ہندی اور اردو میں 100%نشانات حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جبکہ انگلش میں 121/125، ریاضی میں 99/100 اور سوشیل میں 99/100  نشانات حاصل کر کے بہترین مظاہرہ کیا ۔ 9حفاظ طلباء نے بھی بہترین مظاہرہ کیا ، جنہوں نے حفظ اور ہائی اسکول کی تعلیم وزڈم سے ہی مکمل کی ہے۔
محمد آصف الدین صاحب چیرمین، بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی اور محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری نے ان شاندار نتائج کو اللہ کا فضل ، انتظامیہ کی مؤثر منصوبہ بندی ، ٹیچنگ اسٹاف ٹیم کی سخت محنت ،وزڈم میں اعلیٰ درجہ کی تعلیمی ماحول کی فراہمی، طلباء اور اولیاء طلباء کی نظم کی پابندی کا ثمرہ قرار دیا۔ انہوں نے تمام کو مبارک باد پیش کی۔ مؤرخہ 5مئی بروز پیر 2025ء ؁ کو تمام کامیاب طلباء کے لیے تہنیتیی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں طلباء، اولیاء طلباء اور معزز شہریان کو شرکت کی پر خلوص دعوت دی جاتی ہے۔کامیاب طلباء اور اولیاء طلباء کی آمد و رفت اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینے سے آج وزڈم میں جشن کا سا ماحول نظر آ رہا تھا ۔اس بات کی اطلاع مسٹر سلیم سر پرنسپال وزڈم ہائی اسکول (انگلش میڈیم) بیدر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے