بیدر۔ 2؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع بیدر کی ٹاپر طالبہ ہیں سریجا بنت ڈاکٹرنندراج پاٹل ، جن کاتعلق ضلع انچارج وزیر جناب ایشورکھنڈرے کے شہر بھالکی سے ہے۔ طالبہ سریجا بنت ڈاکٹر نندراج پاٹل نے دہم جماعت کے بورڈامتحانات میں 625میں سے 622نشانات حاصل کرکے بید رضلع کی ٹاپر طالبہ بن گئی ہیں۔طالبہ کا نمبر 20250210662ہے۔ طالبہ کے اس شاندار نتیجہ پر سارا بھالکی شہر خوشی سے جھوم رہاہے۔ سریجا نے ان ایڈڈSDA انگلش میڈیم ہائی اسکول بھالکی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کی والدہ بھی ڈاکٹر ہیں۔ اور بھالکی میں ہی ان کے والدین جیجاماتا اسپتال موقوعہ LIGکالونی میں پریکٹس کرتے ہیں۔اسکول کے پرنسپل جناب شائلیش ، نے اپنی مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سریجا ہمارے اسکول کی شروع ہی سے ایک ہونہار طالبہ رہی ہے۔ اس کی کامیابی پر میں مبارک باد پیش کرتاہوں۔ مجھے توقع ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں دور تک جائے گی اور بھالکی کانام روشن کرے گی۔ وائس پرنسپل رمیش ، خازن راجو اور دیگر تدریسی اسٹاف نے بھی سریجا اور دیگر تمام طلبہ کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ MGTوائس ٹاپر اسکول کی تفصیل اس طرح ہے۔ ان ایڈڈ ایک اسکول نے 622نشانات حاصل کئے ہیں۔ان ایڈڈ 3اسکولوں نے 621نشانات لئے ہیں۔ 2گورنمنٹ اور 2ان ایڈڈ اس طرح جملہ 4اسکولوں کے طلبہ نے 620نشانات لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 5ان ایڈڈ اسکولوں کے طلبہ نے 619نشانات حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح 6ان ایڈڈ اسکولوں کے طلبہ نے 618نشانات حاصل کرکے ریکارڈ بنایاہے۔ضلع بیدر کے کسی بھی ایڈڈ اسکول کے طالب علم نے 622سے 618تک کے نشانات حاصل نہیں کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے