ظہیرآباد 3/مئی (مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے موضع دگوال کی معمر و معروف شخصیت جناب محمد محمود علی صاحب بعمر 86 برس طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ دگوال جامع مسجد میں بعد نماز عصر محمد الطاف عمان نے پڑھائی اور دعائے مغفرت بھی کی ۔بعدازاں تدفین آبائی قبرستان دگوال میں عمل میں آئی ۔پسماندہ گان میں اہلیہ کے علاوہ چھ دختران تین فرزندان شامل ہیں مرحوم محمد حاجی کانگریس لیڈر کے والد، نما ئندہ اعتماد محمد غوث الدین نظامی کے مامو ں تھے۔۔۔
