طالبہ طوبیٰ فردوس نے 610 نشانات لے کر اسکول میں ٹاپ کیا
بیدر۔ 3؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): صالحات ہائی اسکول، جو صالحات گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے چلائے جانے والا صالحات ہائی اسکول اُڈپی ضلع کے سرکردہ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، جو تونسے-ہوڈے (Tonse – Hoode)کے دیہی علاقے میں واقع ہے، نے امسال 2024-25کے ایس ایس ایل سی امتحان میں 22 اڈسٹنگشن طالبات کے ساتھ 100 فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔ طالبہ طوبہ فردوس نے 610 (97.60%) نمبر لے کر اسکول میں ٹاپ کیا، جب کہ کل 12 طالبات نے 90% سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی جاتی ہے، یہ بات اسکول کے ذرائع نے بتائی۔اور یہ بھی بتایاکہ امتحان میں کل 74 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 22 طلباء امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے، 36 طلباء نے فرسٹ کلاس اور 16 طلباء نے سیکنڈ کلاس حاصل کیا۔ واضح رہے کہ قریہ میں واقع لڑکیوں کایہ اسکول ہر سال صدفیصد نتائج دینے کی سعی کیاکرتاہے۔ اہل خیر حضرات اس اسکول کی طرف متوجہ ہوں تو یہاں طالبات کے ہاسٹل کے ذریعہ طالبات کو ایک محفوظ اور عمدہ تعلیم دی جاسکتی ہے۔ زائد تفصیلات کے لئے 0820- 2546482/83 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ یا پھر www.salihathedugroup.comپر وزٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
