وجئے پور(محمدیوسف رحیم بیدری): سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور و کرناٹکا اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے زیر اہتمام کستوری کالونی وجئے پور میں این ایس ایس اسپیشل کیمپ کا افتتاحی جلسہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سجاتا کٹی منی پرنسپل سیکیاب پی پی یو کالج تاج باؤڈی وجئےپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ایس ایس طلباء کی شخصیت کو سنوارنے کا اہم ترین ذریعہ ہے اس کے توسط طلباء سماجی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں یہ کام بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سے طلباء کا ذہن بھی بنتا ہے اور طلباء کو سماجی خدمات سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے یہ ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جس کے ذریعے طلباء اپنے صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنا مقام بنا سکتے ہیں اور میں امید کرتی ہوں کہ اس ہفت روزہ کیمپ میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے. ڈاکٹر ایچ کے یڑہلی پرنسپل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے سماجی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی کے ساتھ نبھائیں اور اس کیمب کا جو تھیم "میرے ہندوستان کے لیے نو جوان Youth for my India” کو سامنے رکھتے ہوئے کام کریں اس علاقے میں تعلیم شرح کم ہے اس پر محنت کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں اور میں طلبہ سے خواہش کرتا ہوں کہ اس ہفت روزہ اسپیشل کیمپ تین مئ تا نو مئی دو ہزار پچیس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو پیش کریں گے، اس موقع پر اور ایک مہمان مولا صاحب گلگلی صدر طور مسجد کستوری کالونی اور ایک مہمان جناب اختر حسین مجاور بھی موجود رہے، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار نے این ایس ایس کے اغراض و مقاصد پیش کرے. اس جلسہ کا آغاز این ایس ایس کے گیت سے ہوا جس کو سویتا، نویدیتا، وجے لکشمی، رخسانہ، اسما ناگردینی نے پیش کیا، خیر مقدمی و تعارفی کلمات پروفیسر ودیا ہوتی بیننور نے ادا کیا، نازیہ، سوزین، افشاں نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، این ایس ایس آفیسر ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا. اس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ پروین وائس پرنسپل، ،پروفیسر محمد حسن باگلکوٹ، ڈاکٹر ایس ایچ کاکھنڈکی، پروفیسر ڈاکٹر ایل آئی نداف، پروفیسر امبرین ملا، میرا کالے، سومو انکلگی ،کے علاوہ کثیر تعداد میں طالبات موجود رہے۔
