ہمنا آباد 3 مئ ( محمد جاوید احمد): تعلقہ ہمناآباد کے مو ضع ہلی کھیڑ بی کا کر ناٹکا پبلک اسکول انگلش میڈیم معروف و معیاری تعلیمی ادارہ ہے جس کے رواں تعلیمی سال 2025 میں مقامی سطح پر کامیابی میں اول رہاہے اس ادارہ کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں اس اسکول سے جملہ 41 طلبہ امتحان میں شریک رہےجنمیں طالبہ بشری ماہین نے 625 کے منجملہ 612 نشانات کے ساتھ 98%پہلی پو زیشن، دوسری پوزیشن پر عمیرہ رہی ہیں انہوں نے 625 کے منجملہ 610نشانات حاصل کئے ہیں اور 16 طلبہ ڈسٹنکشن اور 25 طلبہ فرسٹ کلاس پاس ہوئے ہیں مجموعی طور پر اسکول کے نتائج 100 فیصد آئے ہیں مضمون کے لحاظ سے اردو میں 9 طلبہ نے 100 ، علم ریاضی میں 3 نے100 نشانات، ہندی میں 2، کنڑا میں ایک طالب علم نے 100 نشانات حاصل کئے ہیں اس خصوصی موقع پر بانی ادارہ جناب جمال الدین پٹیل اور صدر ادارہ آصف الدین پٹیل کے علاوہ ٹرسٹی صاحبان اور اسٹاف ممبرس نے طلبہ کے شاندار نتائج آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور طلبہ کے تابناک مستقبل کی دعا دیتے ہوئے انکے حق میں دعائے خیر کی ہے۔
