بیدر ۔ 14؍ مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کو ان کے گھر (اور) دفتر کے قریب سیکورٹی کے لیے تفویض کردہ 3 سنتریوں کو قواعد کے مطابق واپس لے لیا گیا ہے۔ بیدر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر پردیپ گنٹی نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومتی قوانین کے مطابق،ایک بندوق بردار(گن مین) کو ان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

