ظہیرآباد 19/ مئی( مشرقی آوازجدید): مستقر کوہیر ٹاؤن کے  مختلف محلہ جات میں ھورہی پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے swf  فنڈز سے تین عدد بورویل کی منظوری دی گئی ہے اسی طرح یم پی فنڈز سے 5 عدد بورویل کی  منظوری دے دی گئی ہے۔مسٹر سریش کمار شیٹکار ممبر آف پارلیمنٹ ظہیرآباد کی ہدایت پر آج کوہیر ٹاؤن کے مختلف محلہ جات میں تین عدد بورویل کی کھدائی کا آغاز عمل میں آ چکا ہے باقی چار عدد بورویل کچھ دنوں بعد دیگر محلہ جات میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں پر ڈالی جائیں گی۔
اس موقع پر مسٹر شمشیر علی صدر ٹاون کوہیر، مسٹر شوکت علی صاحب سابق صدر نشین منڈل کوہیر، یم اے مزمل کوہیر منڈل یوتھ پریسیڈنٹ، غنی لیڈر صاحب، ناگیش انا،علی بن سالم، عقیل احمد، کےعلاوہ دیگر سیاسی سماجی قائدین شہریان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بورویلس کی منظوری پر سیاسی سماجی قائدین باالخصوص شہریان کوہیر نے مسٹر سریش کمار شیٹکار یم پی صاحب سے اظہار تشکر بھی کیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے