بیدر ۔ 19؍ مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): وزیر اعلیٰ سدرامیا 20 مئی کو ہوسپیٹ شہر پہنچیں گے اور محکمہ ریونیو اور وجئے نگر ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام کرناٹک ترقیاتی ہدف پروگرام کی صدارت کریں گے اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وہ بنگلورو کے ایچ اے ایل ہوائی اڈے سے صبح 9 بجے خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے اور صبح 9.50 بجے بیلاری ضلع کے تورنگلی میں جندال ہوائی پٹی پر پہنچیں گے۔ وہ صبح 11.15 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جندال ہوائی پٹی سے روانہ ہوں گے اور صبح 11.30 بجے ہوسپیٹ شہر کے بھٹرہلی انجنیا سوامی مندر کے احاطے میں ہیلی پیڈ پر اتریں گے۔ بعد ازاں کرناٹکا ترقیاتی ہدف پروگرام کی صدارت کریں گے، جو کہ محکمہ محصولات اور وجئے نگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ضلع اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا، جس میں دو سال کی عوامی کامیابیوں، مزید عوامی خدمت کا عہد، اور ایک لاکھ خاندانوں کو نمدی کیندر کے حق پتر دئے جائیں گے۔ سہ پہر 3 بجے، وہ 03:15 پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھٹرہلی انجنیا سوامی مندر کے ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے اور ایک خصوصی پروازکے ذریعہ 3;30کو خصوصی طیارے ایچ اے ایل طیارے کے ایچ اے ایل پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے