ظہیرآباد 20/مئی (مشرقی آواز جدید): ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر 23 مئی بروز جمعہ کو ظہیراباد کے دورہ پر آرہے ہیں اس سلسلے میں مسٹر سریش کمار شیٹکار ممبر آف پارلیمنٹ ظہیرآباد، ضلع کلکٹر سنگاریڈی مسز کرانتی ویلور صاحبہ، حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے انچارج مسٹر اےچندرا شیکھر، دیگر سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں و محکمہ پولیس کے ملازمین نے جلسہ گاہ ومقام ہیلی پیاڈ کا معائنہ کیا۔واضح رھےکہ اس  موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنان بھی موجود تھے تمام کارکنان  وعوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلٰی کے دورہ ظہیرآباد وپروگرام کو کامیاب بنائیں۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے