ظہیرآباد 20/مئی(مشرقی آواز جدید): ضلع سنگاریڈی کے کوہیر ٹاؤن کے تحصیلدار مسٹر بالا شنکر کا حیدرآباد تبادلہ ہونے پر ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتےہوئے تحصیلدار کوہیر کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔تفصیلات کے بموجب مسٹر بالا شنکر تحصیلدار نے کوہیر ٹاؤن میں 18 ماہ اپنی خدمات انجام دیں۔اس موقع پر تحصیلدار نے کہا کہ یہاں کے سیاسی سماجی قائدین وعوام  خوش مزاج وملنسار ہیں۔ دوران خدمات مجھے بہت سارا تعاون حاصل رہا۔
اس تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی قائدین محمد کلیم الدین سابقہ سرپنچ کوہیر، محمد شمشیر علی صدر ٹاون کوہیر، محمد شوکت علی سابقہ صدر نشین منڈل کوہیر، محمد مزمل آحمد صدر یوتھ کانگریس کوہیر منڈل، سید رئیس الدین، عبدالستارسابقہ نائب سرپنچ کوہیر،محمد ماجد انجنئیر میر مظفر حسین، حامد لیڈر،و دیگر شہریان بھی موجود تھے واضح رہے کہ ڈپٹی تحصیلدار مسٹر ویرا پرساد نے انچارج تحصیلدار کوہیر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے