بیدر۔20؍مئی (نامہ نگار): حال ہی میں IGBC نے’ نیسٹ پلس’گرین ہوم سرٹیفکییشن رینک لانچ کیا ہے، اور سولاپور کے انجنیئر افتخار نداف نے کامیابی کے ساتھ اپنے پروجیکٹ کو رجسٹر کروا لیا ہے۔ یہ سولاپور کا پہلا G+3 منزلہ بنگلہ پروجیکٹ ہے جو IGBC نیسٹ پلس مقابلے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ اور پین انڈیا کے تحت اس طرز کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے جو کہ سولاپور کے ساتھ ساتھ مغربی مہاراشٹر کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ اس بنگلے نے پائیدار کنکریٹ (sustainable concrete) کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ M20 گریڈ کنکریٹ کے لئے مطلوبہ طاقت (target strength) 26.6 MP a تھی جبکہ کنکریٹ کی کیوب طاقت (cube strength) 28.4 MPa حاصل کی گئی۔ یہ بنگلہ پروجیکٹ ممکنہ طور پر گولڈ یا پلاٹینم ریٹنگ حاصل کرے گا، جس سے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے گرین بلڈنگ کے فواید مل سکتے ہیں۔ جن میں ?5. 7 اضافی FSI بھی شامل ہے۔ اس عمارت کی چند اہم خصوصیات میں شامل ہیں، بارش کے پانی کا ذخیرہ (Rain Water Harvesting)، مٹی کی بالائی تہہ کا تحفظ (Top soil preservation)، گرین بلڈنگ مصنوعات کا استعمال اور کاربن اخراج میں کمی، جس سے ?20 سے زیادہ پانی کی بچت ممکن ہوتی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سے رہائشیوں کو سکون (Occupant comfort) حاصل ہوتا ہے۔ یہ عمارت ”ہوٹگی روڈ، منتری چنڈک وہار ”میں واقع ہے۔ اس عمارت کے مالک جناب ذوالفقار نداف ہیں جو ایک سائنس کے استاد ہیں۔
اس پروجیکٹ کے پروجیکٹ مینیجمینٹ کنسلٹنٹ انجنیئر افتخار نداف ہیں(جو کہ اسوسیشن آف کنسلٹنگ سول انجنیئر سولاپور کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں،). اس پروجیکٹ کے اسٹرکچرل کنسلٹنٹ انجنیئر یش سالے، اور آرکیٹکٹ صفوان دنڈوتی ہیں۔ الٹرا ٹیک سیمنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان انجنیئر شیتل راج سندھ کھڑے، بال کرشن کلکرنی، NABL سے منظور شدہ لیب وتر اسوسیشن کے مالک انجنیئر پرکاش سانگویے اور اے۔ سی۔ سی ای۔ کے سابق صدر انجنیئر ویبھو دھونسالے، نے اس پروجیکٹ کو IGBC ٹیسٹ پلس میں رجسٹر کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انجنیئر افتخار نداف نے IGBC نیسٹ پلس ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے قیمتی تعاون فراہم کیا۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔
