ظہیرآباد۔24/جون(مشرقی آوازجدید): شہر ظہیر اباد کی مشہور و معروف شخصیت حضرت سید شاہ فرحان قادری بغدادی بردار سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ عزیز الدین قادری شہید بغدادی رح نے ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی سے ان کے دورہ ظہیرآباد کے موقع پر خیر سگالی ملاقات کی۔وزیراعلی کے بازو پر امام ضامن باندھتے ہوئےریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا، رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکار، گریدر ریڈی سٹوین چیئرمین ،اجول ریڈی  کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی قائدین بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے