بیدر۔10؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے کانگریس کے ضلع رہنما دھنراج تالمپلی کو محکمہ کوآپریشن کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بسواکلیان سے تعلق رکھنے والے دھنراج تالمپلی کو محکمہ کوآپریشن کے ریاستی صدر کے طور پر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔ کے پی سی سی کوآپریشن محکمہ میں ریاستی رہنماؤں کے ساتھ تعاون میں مشغول ہونے کو کہا گیا ہے۔ پارٹی کو مضبوط بنانے کے کام کی ہدایت بھی دی ہے۔
ہمنا آباد تعلقہ کے ہلی کھیڑ (بی) گاؤں کے دھنراج تالمپلی کاشمار ضلع کے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں میں ہوتا ہے۔ وہ سماجی، مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اور دو دہائیوں سے کانگریس میں رہ کر سیاست میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے دھنراج تالمپلی کو محکمہ کوآپریشن کا چارج دیا گیا ہے۔ وہ سماجی، مذہبی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے بشمول کے پی سی سی کے رکن پارٹی کے مختلف عہدوں پر مستعدی سے کام کیا ہے۔ تعلقہ، ضلع پنچایت، اسمبلی، قانون ساز کونسل اور لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت کے لیے سخت محنت کی ہے۔ کیرالہ کے وایناڈ سمیت مختلف مقامات پر انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی جیت کیلئے محنت کرنے کی بات بتائی جارہی ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب قاضی علی الدین عرف علی بابا نے دی ہے۔
