بیدر۔10 ؍ جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ودیا نگر کالونی، بیدر کا رہنے والا ناگ شٹی بھیم شا ہ ہلی کھیڑنور (35سالہ) 23-05-2025 کو مکان سے موٹر سائیکل لے جانے کے بعد لاپتہ ہوگیا اور گھر واپس نہیں آیا۔ لاپتہ شخص کا قد 5 فٹ 6 انچ ہے، اس کی رنگت گندمی، درمیانی ساخت ہے۔ اس نے سفید شرٹ اور کالی پینٹ پہن رکھی ہے، اس کے بائیں بازو پر بھگوان ہنومان کا ٹیٹو ہے۔ کنڑ، ہندی اور تیلگو میں بات کرتاہے۔ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی کو اس لاپتہ شخص کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ گاندھی گنج پولیس اسٹیشن کے فون
نمبر 08482-226233اور 9480803448کے علاوہ ، کنٹرول روم بیدر کے فون نمبر08482-226704پر رابطہ کرکے مدد کر سکتے ہیں۔
