بیدر۔16؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر شہر کی مندیپ کور سردار من پریت سنگھ کو کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے رکن کے طور پر 3 سال کی مدت کے لیے( یا اگلے احکامات تک) نامزد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ اقلیتی بہبود، حج اور وقف محکمہ کی ڈپٹی سکریٹری ایم جیوتی پرکاش نے 12؍ جون کو ریاست کے مختلف اضلاع سے 8 لوگوں کو نامزد کیا اور ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا، جس کے تحت مندیپ کور کو بیدر ضلع سے ریاستی اقلیتی کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے