بیدر۔17؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): پہلی سکھ خاتون مندیپ کور کوکرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کی رکن کے طور پر تقرری عمل آنے پر شری نانک جھیرا صاحب کے چیئرمین ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔کرناٹک کی پہلی سکھ خاتون سردارنی مندیپ کور من پریت سنگھ کو کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کی رکن کے طور پر خدمات انجام دینے کا تاریخی موقع دینے پرکرناٹک کی سکھ برادری کی طرف سے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب سدارامیا جی، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ڈی کے شیوکمار جی اور ہاؤسنگ، وقف اور اقلیتی امور کے وزیر، بی زیڈ۔ ضمیر احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ قدم تمام اقلیتی برادریوں کے لیے مساوی نمائندگی کے آپ کے اٹل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ نہ صرف سکھ برادری ہی نہیںبلکہ پورے ملک کے لیے بھی فخر کی بات ہے۔ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مندیپ کور کی نامزدگی کے ذریعہ عوامی خدمت کے میدان میں خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کی ہے۔
