یاران ادب اور کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی

بیدر۔ 17؍جون (پریس نوٹ): اردو ادب کے نوجوان ادیب ، نقا د اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر غضنفر اقبال کو ادارہ ء ادبِ اسلامی ہندمہاراشٹر کی جانب سے ڈاکٹر زینت اللہ جاوید ایوارڈ (مومنٹو، توصیفی سند اور 30؍ہزار روپئے نقد) دئے جانے کی مسرت میں آج 17جون منگل کو یارانِ ادب بیدراور کلیان کرناٹک اُردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدرکی جانب سے شالپوشی اورگلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر سید عارف صاحب (گلبرگہ) کو بدھ رتن ایوارڈ ملنے پر، اور ڈاکٹر محمد مسیح اللہ رشادی (گلبرگہ ) کو شعبۂ اردو گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگہ سے ’’حیدرآباد کرناٹک کے ادبی مجلوںکاتحقیقی وتنقیدی مطالعہ‘‘عنوان پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کئے جانے پر اور الحاج صادق کرمانی گلبرگہ سے کئی سال بعد ملاقات کی خوشی میں تینوں کی شالپوشی، اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر جناب محمد امیرالدین امیر، جناب محمد عبدالصمد منجووالا ،جناب محمدیوسف رحیم بیدری ، جناب محمد عمران خان ، جناب محمدایوب علی اور جناب محمد جعفر بیگ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے