بیدر۔ 16؍ جون(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک لوک آیکت بیدر پولس اسٹیشن نے 18 ؍جون کو صبح 11 بجے بیدر تحصیل آفس ہال میں بیدر تعلقہ سطح کے افسران کی موجودگی میں عوامی شکایات/درخواستوںکے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے، کرناٹک لوک آیکت بیدر پولیس انسپکٹر نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ اگر عوام کو ان کاموں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو سرکاری افسران کو کرنا چاہیے یا افسران اس کام میں پریشانی کا باعث بن رہے ہیں جو کہ منصفانہ طریقے سے ہونے چاہئیں یا بدعنوانی سے متعلق شکایات ہیں تو عوام براہ راست آکر اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں یا شکایتی درخواست فارم نمبر 1 اور 2 موقع پر لے کر شکایت درج کرا سکتے ہیں، لہٰذا عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لیے، پولیس سپرنٹنڈنٹ، کرناٹک لوک آیکت، کلبرگی، موبائل نمبر 9364062519، پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرناٹک لوک آیکت، بیدر، موبائل نمبر 9364062571، پولیس انسپکٹر-1، کرناٹک لوک آیکت پولیس بیدر موبائل 9364062672پولیس انسپکٹر-3، کرناٹک لوک آیوکت، بیدر، موبائل نمبر: 9364062674، پولیس انسپکٹر-4، کرناٹک لوک آیکت، بیدر، موبائل نمبر: 9364062675، پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
