بیدر۔ 17؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): سابق وزیر راج شیکھرپاٹل، سابق ایم ایل سی مسٹر اروند کمار رالی،بھیڑاور بکریاں بورڈ کے سابق چیرمین پنڈت چدری اور کانگریسی قائد جناب منان سیٹھ بیدر جنوب کے سابق ایم ایل اے مسٹر اشوک کھینی سے بنگلورو میں ملاقات کی، جو کمر کے درد میں مبتلا ہیں، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیاگیا، مزاج پرسی کی گئی۔ اس موقع پر کافی کااہتمام کیاگیا اوربیدر جنوب اسمبلی حلقہ کی ترقی کے بارے میں بھی بات کی گئی۔اس بات کی اطلاع جناب اروند کمارارلی کے ذرائع نے دی ہے۔
