گلبرگہ 17 / جون. (ڈاكٹر ماجد داغی): جناب نصرت محی الدین پٹیل وائس پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج چنچولی ساکن حسین گارڈن گلبرگہ کو انکے تحقیقی مقالے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کئے جانے پر ان کے رشتے دار، دوست احباب اور بالخصوص قاری محمد عبد الجلیل، محمد علی ایڈوکیٹ، ، محمد وسیم پٹیل برادر خورد، محمد سالار مسعود اردو ای سی او جمیل عمران سیکریٹری ہائی اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن گلبرگہ، مقصود علی سی آر پی چنچولی اور واجد اختر صدیقی نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
