ظہیرآباد 18/جون(مشرقی آواز جدید): مسٹر محمد ذاکر حسین منڈل ایجوکیشن آفیسر وپروفیسر جئے شنکر نے آج ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل میں واقع گڈگیار پلی، پرشاپلی،سنٹر بڑم پیٹ، بلال پور، کے مختلف اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے بڈی باٹا پروگرام کے تحت شجرکاری کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب منڈل ایجوکیشن آفیسر نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے چہار دیواری اور اس کے ارد گرد درخت لگانے سے اسکول کا ماحول صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ھوگا۔مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں فضائی آلودگی کو کم کرینگے آب وہواکے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔مزید یہ کہ شجرکاری پروگرام کے ساتھ اسکول واک پروگرام جو گذشتہ 12 دنوں سے جاری ہے۔طلباء کا معائنہ کیا گیا۔اسکول کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا۔مڈے میل کی سہولت کا اہتمام کیا گیا۔پرنسپلز اور اساتذہ کو مختلف تجاویز پیش کی گئی۔واضح رھےکہ اسکولس میں لگائے پودوں کی دیکھ بھال اور وقت پر پانی دینے کی ترغیب دی گئی۔ ساتھ میں امسال دسویں جماعت کے  آخری امتحانات میں سو فیصد کامیابی کی شرح حاصل کرنے پر اساتذہ اور پرنسپلز کو مبارکباد دی۔  اس پروگرام میں منڈل کے مختلف اسکولس کے اساتذہ اکرام اور پرنسپل آر سرینواس، پانڈو رنگاریڈی ایل سرینواس، کمکوما،شریش،عمران اور دیگر مواضعات کے افراد بھی شریک تھے۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے