ظہیراآباد 18/ جون(مشرقی آواز جدید): جناب محمد نظام الدین عازم شعراء کمیٹی جنرل سکرٹری ظہیراباد نے اپنے صافتی بیان میں کہاکہ
تلنگانہ میں حالیہ وزارتی توسیع کے دوران جب ریاستی کابینہ میں تین نئے وزراء کو شامل کیا گیا تو اسے کانگریس کی جانب سے "سماجی انصاف” کا نام دیا گیا۔ تاہم یہ سماجی انصاف اس وقت کھوکھلا محسوس ہوتا ہے جب ریاست کی دوسری بڑی آبادی، یعنی مسلمانوں، کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ریاست کی تاریخ میں کابینہ میں کسی بھی مسلمان کو جگہ نہیں دی گئی، جو نہ صرف حیران کن بلکہ جمہوری اصولوں کے خلاف بھی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ ریاست کے وزیر آعلی مسلم قائد کو قلمدان دیکر مسلمانوں کی بے چینی دور کرتے ہوئے کانگر یس سے ہی وابستہ رہنے کا موقع فراہم کریں ایسا نہ ہو کے  آئندہ انتخابات میں مسلمان کانگریس دوری کا خدشہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے