سدھارتھ نگر (پریس ریلیز): مدرسہ عین العلوم پپری میں سلمان کبیرنگری کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد ہوا وہیں مدرسہ ناظم روح اللہ قاسمی نے کہا کہ علم انسان کی سب سے بڑی ضرورت، طاقت اور شناخت ہے۔ یہ انسان کو نہ صرف اخلاقی طور پر سنوارتا ہے بلکہ دنیاوی اور اخروی کامیابی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔ علم وہ روشنی ہے جو جہالت کے اندھیروں کو چیر کر انسان کو شعور، ہدایت اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرتا ہے۔
 نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ علم نے انسان کو زمین سے چاند تک پہنچا دیا، سمندروں کو عبور کرنا سکھایا، اور لاعلاج بیماریوں کا علاج دریافت کیا۔ علم نہ ہو تو انسان حیوانوں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے، کیونکہ علم ہی وہ شے ہے جو ہمیں اچھے اور برے میں فرق سکھاتی ہے۔
یہی علم انسان کو بااخلاق شہری، بہتر انسان اور مفید رکن بناتا ہے۔ تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ کامیاب، باوقار اور مہذب مانی جاتی ہیں، جبکہ جہالت قوموں کی تباہی کا سبب بنتی ہے۔
علم ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کو بلندیوں پر پہنچا دیتی ہے۔باب اللہ مظاہری نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ انسان خود بھی ترقی کرتا ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم علم حاصل کرنے کو اپنا مشن بنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی طرف راغب کریں تاکہ ہمارا معاشرہ روشن اور مضبوط ہو۔اس موقع پر محمد اسلم یعقوب، قاری محمد سلمان قاری انعام اللہ، قاری تبریزاحمد، ماسٹر آفتاب عالم وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے