بیدر۔ 23؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر تعلقہ کے نندگاؤں کے رہائشی جگن ناتھ کے نام پر 8 ایکڑ 13؍ گنٹے اراضی تھی جو محمد اسماعیل کو منتقل کر دی گئی ۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سب کچھ خفیہ طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اسی طرح اراضی سروے نمبر24/6 میں کل 12 ایکڑ 21 گنٹہ اراضی ہے۔ اس میں 4 ایکڑ 8 گنٹے اراضی محمد اسماعیل ولد عبدالرزاق کے نام ہے۔ باقی 8 ایکڑ 13 گنٹہ زمین ہمارے والد جگن ناتھ کے نام ہے۔ لیکن 12؍ جون کو تحصیلدار کے جعلی دستخط کر کے ہمارے والد کے نام کی زمین بھی محمد اسماعیل کے نام شامل کر دی گئی۔ ایسے الزامات ہم سن رہے ہیں۔ کرناٹک دلت سنگھرش (بھیماواد) کمیٹی کے ضلع کوآرڈی نیٹر سنیل سنگما کی قیادت میں آج ڈپٹی کمشنر بیدر کو ایک عرضداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جو کوئی افسر نے اراضی منتقل کی ہے اس کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور قصوروار تحصیلدار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔یادداشت کی ایک کاپی اشاعت کے لئے پریس کو دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے